05 February 2017 - 19:05
News ID: 426119
فونت
بحرینی کورٹ نے تین شہریوں کو دوہزار تیرہ میں خمیس پولیس اسٹیشن کو جلانے کے الزام میں پندرہ سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
بحرینی فورس


رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام نے چودہ فروری دوہزار گیارہ کو شروع ہونے والی تحریک انقلاب کی چھٹی سالگرہ قریب آنے کے پیش نظر سرکوبی کے باوجود پورے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ تیزکر دی ہے ۔

آل خلیفہ کے فوجیوں نے بحرینی عوام کو مظاہروں سے روکنے کے لئے دارالحکومت منامہ اور دیگر شہروں کی اہم سڑکوں کو بند کردیا تاہم  ابوصبیع سمیت بعض علاقوں میں عوام نے ملک کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ۔

دوسری جانب بحرین کے بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حامیوں کی جانب سے الدراز کے علاقے میں ان کے گھر کے سامنے دھرنے اور مظاہرے کا سلسلہ جاری رہے ۔

بحرین کے عوام پوری رات آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں میں بسر کرتے ہیں اور سیکورٹی اہلکاروں کو ان کے گھر کے قریب آنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ۔

دھرنے کے شرکا آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف حکومت کی جانب سے قائم کیے جانے والے جھوٹے اور سیاسی مقدمات ختم کرنے اور ان کی شہریت منسوخ کیے جانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

بحرین میں چودہ فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ کے خلاف مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، بحرینی عوام ملک میں امتیازی سلوک کے خاتمے اور عدل و انصاف کے قیام کے ساتھ ہی ایک منتخب جمہوری حکومت  کے خواہاں ہیں ۔

بحرینی حکومت نے انقلابی تحریک کو کچلنے کے لئے اب تک بہت سے انقلابی رہنماؤں کو گرفتار اور طویل عرصے کے لئے جیل میں ڈال چکی ہے۔

بحرین سے دیگر خبر یہ کہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ کل رات دارالحکومت منامہ کی البدیع شاہراہ پر زور دار دھماکہ ہوا ، اس دھماکے میں ھرچند کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ /۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۳۵۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬