مولانا فضل الرحمان:
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہئے کہ اسلام کے خلاف بے جا پروپگنڈہ نہ کرے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جے یو آئی (ف) سربراہ مولانافضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کا کہا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے ثابت ہوگیاہے کہ امریکی جنگ عالم اسلام کے خلاف تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کی دعوت دیتا ہے اور ہر قسم کے غیر اخلاقی اور غیر انسانی کام سے دوررہنے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسزنے چھرے والی بندوقوں سے فائر کرکے سینکڑوں کشمیریوں کی بینائی چھینی۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا حوصلہ آج بھی نہیں ٹوٹا بلکہ مزید بڑھ گیا ہے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے