محبوبہ مفتی:
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی نے اس علاقے کے تمام مسائل حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابطق، ذرائع کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جموں و کمشیر کے تمام مسائل حل کر دیئے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام نے کافی مسائل و مشکلات کا سامنا کیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیری عوام کے مسائل حل کئے جانے میں کافی دیر ہوگئی ہے تاہم اب بھی وقت موجود ہے کہ ان کے مسائل و مشکلات کو حل کر دیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ ان کی حکومت کے دور میں کشمیر کے مسائل کے حل کے لئے بنیادی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔
انھوں نے کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام جماعتوں اور گروہوں میں ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔/۹۸۹/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے