07 February 2017 - 21:27
News ID: 426176
فونت
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے عوامی تحریک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: جن مدارس میں دہشتگردی کا سبق پڑھایا جاتا ہے انہیں سیل ہونا چاہیئے، وفاق اور پنجاب کے قاتل حکمرانوں کو شہداء ماڈل ٹاؤن کے ایک ایک قطرے کا حساب و جواب دینا پڑے گا، شہداء کا مقدس خون ظالم حکمرانوں کا تعاقب کرتا رہیگا۔
صاحبزادہ حامد رضا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کرپشن زدہ سیاست میں بڑے پیمانے پر بھل صفائی کی ضرورت ہے، حکومت کی کمزوری کی وجہ سے امریکہ کے بعد اب بھارت نے بھی ڈومور کہنا شروع کر دیا ہے، کرپشن کی سزا موت ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، وفاق اور پنجاب کے قاتل حکمرانوں کو شہداء ماڈل ٹاؤن کے ایک ایک قطرے کا حساب و جواب دینا پڑے گا، شہداء کا مقدس خون ظالم حکمرانوں کا تعاقب کرتا رہیگا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نے الطاف کے "را" سے روابط ثابت ہونے پر کوئی کارروائی نہیں کی، حکومت کی کشمیر پالیسی کمزوریوں اور مصلحتوں کا شکار ہے، نااہل حکومت نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستان کی آبی ناکہ بندی بند کرے، ایران پر نئی امریکی پابندیاں قابل مذمت ہیں، نواز شریف نے آج تک مودی کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کو کشمیر کمیٹی سے زیادہ بھارت سے دوستی اور اپنا کاروبار عزیز ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھاکہ جن مدارس میں دہشتگردی کا سبق پڑھایا جاتا ہے انہیں سیل ہونا چاہیئے، حکومت نیشنل ایکشن پلان کو چھوڑ کر وزیراعظم کی کرپشن کا دفاع کرنے میں مصروف ہے، اپوزیشن جماعتوں کا بڑا اتحاد جلد قائم ہوگا۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد کرکے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی تیار کرلی ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬