ایک ناشناس مسلح شخص نے حزب اللہ عراق کے کمانڈر کو جنوب عراق کے صوبے بصرہ میں قتل کر دیا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے بصرہ کے ایک سیکورٹی اہل کار نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بصرہ کے حزب اللہ عراق کے جنرل سیکریٹری باسم الموسوی کو نا شناس شخص نے قتل کر دیا ہے ۔
عراقی ذرایع نے اس سلسلہ میں خبر دی ہے کہ یہ حادثہ بصرہ کے مرکز میں الحیانیہ علاقے کے السید روڈ پر رونما ہوا ہے جس میں باسم الموسوی شہید اور ان کے ایک ساتھی زخمی ہو گئے ہیں ۔
باسم الموسوی بصرہ میں گورنر کونسل کے سابق ممبر بھی تھے ۔
عراق کے اس ذرایع نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افراد پیک اپ نوارا گاڑی پر سوار تھے جنہوں نے سفید لینڈ کروزر گاڑی جس پر باسم الموسوی تھے ان پر گولی کا نشانہ بنایا اور سینہ و پیٹ میں کئی گولیاں اتار دی حالانکہ اسپتال زیادہ فاصلہ پر نہیں تھا مگر سنگین زخم کی وجہ سے ان کے جان کی حفاظت نہ ہو سکی اور وہ موت کی آغوش میں سو گئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۰۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے