12 February 2017 - 20:53
News ID: 426266
فونت
سعودی عرب نے امریکی کمپنی کے ذریعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑے پیمانے پر رشوت ادا کی ہے تاکہ ٹرمپ جسٹا قانون کو منسوخ کردے ۔
 امریکی صدر کو دیا رشوت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے امریکی کمپنی کورویس یا ایم ایس ایل گروپ  کے ذریعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑے پیمانے پر رشوت ادا کی ہے تاکہ ٹرمپ جسٹا  قانون کو منسوخ کردے جو دہشت گردی کے حامیوں کے خلاف انصاف کی فراہمی پر مبنی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی نے گذشتہ ۱۴ سال سے امریکہ میں سعودی عرب کے حق میں لابنگ کی ذمہ داری سنبھال رکھی ہے اس کمپنی نے سعودی عرب کی طرف سے ادا کی گئی رشوت سے واشنگٹن میں ان ہوٹلوں کا کریہ ادا کیا جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ پہلی بیرونی امداد ملی ہے۔

سعودی عرب نے مذکورہ کمپنی کو بڑے پیمانے پر پر مالی امداد اوررقم فراہم کی ہے تا کہ وہ جسٹا قانون اور اس کی اضافی شقوں کے خاتمہ کے لئے تلاش و کوشش کرے۔

امریکہ کے ۲۰ سے ۴۰ کہنہ مشق ریٹائرڈ جنرلوں کو بھی سعودی عرب بڑے پیمانے پر رقم ادا کرتا ہے تاکہ وہ بھی امریکی فضا کو سعودی عرب کے حق میں رکھنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں۔

امریکہ کے بنیادی آئین کے مطابق امریکی حکام کسی دوسرے ملک سے رقم نہیں لے سکتے لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ٹرمپ کے ہوٹل اور امریکی کہنہ مشق اور ریثائرڈ  فوجیوں کے ہوٹل کا کرایہ ادا کرنا امریکہ کے بنیادی آئین کی خلاف ورزی شمار ہوتا ہے یا نہیں؟۔

امریکی اخبـار نے بھی سعودی عرب کی طرف سے دی گئی رشوت کو بیان کرتے ہوئے تاکید کی ہے : سعودی عرب نے نومبر کے اوائل تک امریکہ کی ۱۴ کمپنیوں کو بڑی مقدار میں رقم فراہم کی تاکہ وہ جسٹا قانون کی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کریں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬