12 February 2017 - 21:49
News ID: 426271
فونت
عراق کے شہر کرکوک کے جنوب مغرب میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراقی شہریوں کو زندہ زندہ آگ میں جلا دیا ہے ۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر کرکوک کے جنوب مغرب میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے 15 عراقی شہریوں کو زندہ زندہ آگ میں جلا دیا ہے خونخوار وہابی دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سےبتایا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے الشجرہ گاؤں کے تین خاندانوں کے 15 افراد کو آگ میں زندہ جلا دیایہ علاقہ کرکوک کے جنوب مغرب میں 55 کلو میٹر دور واقع ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مابق ان افراد کو داعش کے زیر کنٹرول علاقہ سے فرار کرنے کے جرم میں جلایا گیا ہے۔

داعش نے اس علاقہ کے لوگوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے داعشی خلافت  والے علاقہ سے فرار ہونے کی کوشش کی تو انھیں آگ میں جلا دیا جائے گا یہ علاقہ ابھی داعش کے قبضہ میں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬