12 February 2017 - 22:08
News ID: 426273
فونت
پیر اعجاز ہاشمی:
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا : پاکستانی حکمرانوں کو اب منافقت چھوڑ کر غیروں کی غلامی سے نجات حاصل کرنی چاہیے ۔
پیر اعجاز ہاشمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو امریکی ویزے کے اجرا میں تاخیر پر چیرمین سینیٹ رضا ربانی کے راست اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مسلم دشمنی اور اسلام فوبیا کی وجہ سے پاگل پن کے دورے پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : امریکی عدالت کو اس کے علاج اور چیک اپ کا حکم دینا چاہیے جو دنیا کو خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو بھی اپنی اوقات یاد آگئی ہوگی، جن کے بزدلانہ اقدامات کے باعث جمہوری اداروں کی تضحیک کی جا رہی ہے، انہیں اب منافقت چھوڑ کر غیروں کی غلامی سے نجات حاصل کرنی چاہیے۔

لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث ملک تنہائی کا شکار ہو رہا ہے، ہمیں متوازن خارجہ پالیسی کو چلانا تھا، مگر حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہم نے امریکی غلامی کی دلدل میں دھنس کر اپنی خودمختاری کھو دی۔

انہوں نے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم بلاک کی تشکیل ضروری ہوگئی ہے، پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے باہمی تنازعات سے بالاتر 57 اسلامی ممالک کے عسکری اور اقتصادی اتحاد کی کوشش کرنی چاہیے ورنہ اغیار کے ایجنڈے کی فرقہ واریت مسلمانوں کو مسلکوں کے بعد اب ریاستوں کے اختلافات میں مزید تقسیم کر دے گی، ہمیں اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ جس ملک کی خودمختاری نہ ہو اس کی عالمی برادری میں عزت نہیں ہوتی، ایٹمی قوت اور بہادر افواج رکھنے والے پاکستان کو کسی کا دست نگر نہیں ہونا چاہیے تھا، مگر بدقسمتی سے خود مختاری کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬