بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ میں کم سے کم دس عزادار زخمی ہو گئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ہفتے کی شام الدراز کے علاقے میں، دختر رسولۖ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی یاد میں عزاداری کرنے والوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے، جنہیں غیر ملکی فوجیوں کی حمایت حاصل ہے، عزاداروں کے خلاف پیلٹ گنوں، دھواں چھوڑنے والے بموں اور اشک آور گیس کا بے تحاشہ استعمال کیا۔
دوسری جانب سیکورٹی فورس کے ہاتھوں تین نوجوانوں کی شہادت کے خلاف بنی جمرہ کے علاقے میں تین روز سے مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور بحرینی عوام اپنے ملک میں خاندانی آمریت کے خاتمے اور مکمل جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے