13 February 2017 - 15:15
News ID: 426293
فونت
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام اقتدار حسین نقوی نے مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمودالحسن سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
حجت الاسلام سید اقتدار حسین نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام اقتدار حسین نقوی نے مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمودالحسن سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات سخاوت علی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، سید وسیم عباس زیدی اور امیر حسین گیلانی بھی موجود تھے ۔

دونوں رہنمائوں نے ملکی اور مقامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ملاقات کے دوران شیعہ آبادیوں کے مسائل کے حوالے سے نشاندہی کی گئی جسے لیگی رہنما نے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے پنجاب اور ملک بھر میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمودالحسن نے بھی اس حوالے سے احتجاج اعلی قیادت تک ریکارڈ کرانے کا وعدہ کیا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬