14 February 2017 - 15:00
News ID: 426307
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں میں جھڑپ کے دوران علیحدگی پسند و فوج ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں میں جھڑپ کے دوران مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورس اور ریاستی پولیس کی خصوصی ٹیم کے اہلکاروں نے بانڈی پورا کے هاجن میں علی الصبح تلاشی مہم چلائی جس کے دوران عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔

اطلاعات کے مطابق  ہندوستانی فوج نے ضلع باندی پورہ میں کارروائی کے دوران مزید ۲ علیحدگی پسندوں کو ہلاک کر دیا جب کہ جھڑپوں کے نتیجے میں ۸  افراد  زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ۵ افراد کو چھرے والی بندوق سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہندوستانی فوج نے حاجن کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ3 دنوں سے جاری جھڑپوں میں ۲ ہندوستانی فوجی اور ۱۰ علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے حالات ۸ جولائی سے حزب المجاھدین کے کمانڈر برھان وانی کی ہلاکت کے بعد خراب ہوئے جس کے بعد سے اب تک ۱۳۰ سے زائد کشمیری ہلاک اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے جبکہ ہڑتال اور مظاہروں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬