14 February 2017 - 20:35
News ID: 426310
فونت
یحیی السنوار:
تحریک حماس نے صیہونی وزیر اعظم کو فلسطینی عوام پر مظالم کی بابت خبردار کیا ہے۔
یحیی السنوار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے رہنما یحیی السنوار نے کہا ہے کہ وہ خود کسی منصب کی خواہش نہیں رکھتے تاہم صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کو اس بات کے لئے پچھتانے پر مجبور کردیں گے کہ کاش وہ وزیراعظم نہ ہوتے۔

فلسطینی رہنما نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : وہ نتن یاہو کو رونے پر مجبور کردیں گے۔

السنوار کے بیانات کا فلسطینی نوجوانوں اور اسلامی ممالک کی فعال شخصیتوں کی جانب سے پرزور خیرمقدم کیا گیا ہے۔

یحی السنوار ایک فلسطینی قیدی تھے جو شالیت معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے نتیجے میں صیہونی جیل سے آزاد ہوئے ہیں۔

یحیی السنوار کو آزاد ہونے کے فورا بعد تحریک حماس کے نائب سربراہ کا مشیر اور صیہونی قیدیوں کے امور کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬