
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام حسن ہمدانی نے وفد کے ہمراہ سر گنگا رام ہسپتال میں چئیرنگ کراس دھماکہ میں زخمی ہونے والے پولیس کے نوجوانوں کی عیادت کی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق وفد میں صوبائی رہنما سید حسین زیدی، زاہد مہدوی، ضلع لاہور کی رہنما سید سجاد نقوی اسد علی ، رانا کاظم علی شامل تھے۔
حجت الاسلام حسن ہمدانی نے زخمی پولیس نوجوانوں کی بہادری اور ہمت کو خراج تحسین کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
انہوں نے گنگارام ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پنجاب میں عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہیں،پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے نام پرفقط سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہے، مسلم لیگ ن کالعدم دہشتگردوں کیخلاف کاروائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا : پنجاب میں رینجرز اور فوج کے نگرانی میں آپریشن ناگزیر ہوچکاہے، فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ دہشتگردوں کے سزاوں پر عملدرآمد میں رکاوٹ خود حکمران وقت ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ کو مصلحت پسندی کے نذر کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بیان کیا : حکمرانوں کی نااہلی اور دہشتگردوں کے ساتھ نرم گوشہ رکھنے کا خمیازہ عوام اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھگت رہے ہیں،پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ہم گذشتہ دوماہ سے اپنے پیاروں کے جنازے اُٹھا رہے ہیں، لیکن بے حس پنجاب کے حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔
ہم شہداء لاہور کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انشااللہ ہم اپنے شہیدوں کے پاکیزہ لہو سے کسی کو غداری نہیں کرنے دینگے۔
انہوں نے 14 فروری شام 5بجے چئیرنگ کراس شہداء کے جائے شہادت پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دعائیہ تقریب کا بھی اعلان کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/