14 February 2017 - 23:32
News ID: 426317
فونت
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں نے ملک میں جمہوری نظام کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر وحشیانہ اور مجرمانہ حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے۔
 بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے صوت المنامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں نے ملک میں جمہوری نظام کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر وحشیانہ اور مجرمانہ حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا ہے۔

بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے کے سلسلے میں آل خلیفہ حکومت کو امیرکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور برطانیہ کی حمایت حاصل ہے۔

مظاہرین نے بحرین میں سیاسی قیدیوں کی فوری آزادی کا بھی مطالبہ کیا۔ بحرین میں گذؤتہ 6 برس سے انقلابی اسلامی بیداری کی تحریک جاری ہے ۔

بحرین میں امریکہ نواز شاہی نظام حاکم ہے جس کے تحت امریکہ نے خلیج فارس کی عرب ریاستوں پر امریکی زرخرید غلاموں اور ایجنٹوں کو مسلط کررکھا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج فارس کی کسی بھی عرب ریاست میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف آوازبلند نہیں کی جاتی، کیونکہ ان ممالک پر امریکی ایجنٹوں کی حکمرانی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬