
آیت الله عباس کعبی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی کہ انقلاب اسلامی کا تشخص اس کا عوامی ہونا ہے اور ایرانی عوام کا ہر میدان میں حاضر رہنا ہے کہا: اس کا کھلا مصداق ۲۲ بھمن کی ریلی میں عوام کی بڑے پر شرکت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: ایرانی عوام ٹرامپ کی جانب سے امریکا کا حقیقی چہرہ پیش کئے جانے پر اس ملک سے متنفر ہیں ۔
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے کہا: انقلاب اسلامی کی عزت ، ملک کا استقلال اور نظام اسلامی کی بقا انقلاب کی حقیقی سیاست ہے ۔
انہوں نے ایرانی حکام کو عالمی پروٹوکول ، اخلاقی آئین اور عالمی نزاکتوں کی مراعات کی تاکید کی اور کہا: استقلال ، قومی عزت کا تحفظ اور رھبر معظم انقلاب کے مطالبات کی تکمیل اسلامی جمھوریہ ایران کی حقیقی سیاست ہے ، یقینا اس کے مخالف رفتار و کردار کہ جو نظام اسلامی کی عظمت کو خاک میں ملنے کا سبب ہو ، اسلامی جمھوریہ ایران کی سیاست کے خلاف ورزی شمار کیا جاتا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۴