16 February 2017 - 11:40
News ID: 426347
فونت
سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اس ملک کے علاقے عسیر میں ابہا ایئرپورٹ کو اپنے بیلیسٹیک میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔
یمنی میزائیل

 نے سعودی عرب کے ابہار ایئر پورٹ میں میزائل حملہ کیا

کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اس ملک کے علاقے عسیر میں ابہا ایئرپورٹ کو اپنے بیلیسٹیک میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں بدھ کی رات اس ملک کے عسیر علاقے میں ابہا ایئرپورٹ کو جس میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے وہ ٹھیک اپنے ہدف پر جاکر لگا ہے۔

یمنی فوج نے سعودی عرب پر یہ حملہ، بدھ کے روز دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع ارحب میں ایک مجلس عزا  پر سعودی عرب کے جارحانہ حملے کے جواب میں کیا۔

یمنی ذرائع کے مطابق یمن کے بیلسٹک میزائل نے بڑی دقت کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فورسز نے اب سعودی عرب کے بہیمانہ جرائم اور وحشیانہ ہوائی حملوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر میزائلوں سے حملے شروع کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی خاموشی اور امریکہ اور مغربی عرب ملکوں کی حمایت سے یمن کو مارچ دو ہزار پندرہ سے اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات بھی بالکل تباہ ہو گئی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬