لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر ہونے والے اندوہناک خودکش حملے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر ہونے والے اندوہناک خودکش حملے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔
عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کے مطابق کالعدم تنظیم داعش نے لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خودکش حملے کی ذمہ داری ویب سائٹ عماق کے ذریعے قبول کر لی ہے۔
درگاہ پر دھماکے میں اب تک سو سے بھی زائد افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ چار سو سے زائد زخمی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
جبکہ پاک فوج نے زخمیوں کو منتقل کرنے کیلئے رات کو اڑنے والے ہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی طیارہ بھی فراہم کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان میں داعش کی موجودگی سے ہی مسلسل انکار کرتی رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے