17 February 2017 - 22:57
News ID: 426377
فونت
بحرین کے عوام نے ایک بار پھر شہداء انقلاب سے وفاداری اور تحریک انقلاب جاری رکھنے کا اعلان کیا
بحرین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، النویدرات قصبے کے عوام نے جمعے کو بھی قبائلی مظالم ، شیعہ مسلمانوں اور ان کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکیے جانے کی مذمت کی اور مقاصد کے حصول تک تحریک انقلاب جاری رکھنے پر تاکید کی ۔

 تاہم ڈکٹیٹر بحرینی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر حملہ کیا اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا- یہ بھی خبریں ہیں کہ بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے الدراز کے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور بحرینی مسلمانوں کو نماز جمعہ قا‏ئم کرنے کی اجازت نہیں دی -

بحرینی عوام کے حکومت مخالف مظاہرے دوہزار سترہ میں بھی بدستور جاری ہیں جو اس عزم کا ثبوت ہیں کہ  اہداف کے حصول تک آل خلیفہ کی استبدادی حکومت کے خلاف بحرینی عوام کی تحریک جاری رہے گی -

بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے مظاہرے ہو رہے ہیں - بحرینی عوام سیاسی اصلاحات ، آزادی بیان ، عدل و انصاف کے قیام ، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ملک میں ایک منتخب حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت ان کے مطالبات  کو مسلسل دبانے کی کوشش کررہی ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬