21 February 2017 - 13:00
News ID: 426446
فونت
نبیہ بری :
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی جانب سے غیرقاقونی بستیوں کی تعمیرات عالمی اور ریاستی دہشتگردی ہے۔
نبیہ بری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے ایرانی دارالحکومت تہران میں چھٹی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی ممکنہ طور پر بیت المقدس منتقلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے اپیل کی : اگر امریکی سفارت خانے بیت المقدس منتقلی ہوا تو اسلامی ممالک کو چاہئے کہ واشنگٹن میں اپنے سفارتخانوں کو بند کردیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : امریکہ نے تل ابیب سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا عندیہ دیا ہے اگر ایسا ہوا تو اسلامی ممالک کو چاہئے اتحاد کا ثبوت دیتے ہوئے امریکہ کے اس فیصلے کے جواب میں واشنگٹن میں موجو داپنے سفارتخانوں کو تالے لگادیں۔

نبیہ بری نے تھران میں آج عالمی فلسطین کانفرنس کے انعقاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے بیان کیا : لبنان کی خود مختاری کی حمایت پر ایران کی قدرداں ہیں جو خطے میں امن کا رہبر ہے۔

انہوں نے صیہونیوں کے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی جانب سے غیرقاقونی بستیوں کی تعمیرات عالمی اور ریاستی دہشتگردی ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اقوام متحدہ کی قرارداد کو صیہونی حکومت کی طرف سے نظر انداز کرنے پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : غاصب صیہونی حکمران ہرگز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتے مگر پھر بھی مغربی ممالک خاموش ہیں ۔

انہوں نے صیہونی آبادکاریوں کی امریکا کی طرف سے حمایت کو خطے کے امن کے لئے خطرہ جانا ہے اور تاکید کی : فلسطینی قوم پر شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے اور ان مظالم کی شدت سے فلسطینی عوام کے سامنے تین آپشن رہ جاتے ہیں خودکشی، ہار ماننا یا چھوڑ کر چلے جانا۔

نبیہ بری نے امت مسلمہ سے اپیل کی ہے وہ فلسطینیوں کی حمایت میں متحد ہوں اور غاصب صیہونی ریاست کی سازشوں سے مقابلہ کرنے کے لئے یکجہتی سے کام لیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬