21 February 2017 - 17:31
News ID: 426448
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک سمیت کئی امریکی ریا ستوں میں مظاہرے جاری ہیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک سمیت کئی امریکی ریا ستوں میں مظاہرے جاری ہیں ۔

مظاہرین نے اپنے اس مظاہرہ سے امریکی صدر کی پالسی کی مخالفت رکتے وہئے ٹرمپ کو اپنا صدر ماننے سے انکار کردیا ہے۔

نیویارک میں ہزاروں افراد نے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب کولمبس سرکل پر مظاہرہ کیا ۔ کل امریکہ میں وفاقی حکومت کی جانب سے چھٹی تھی کیونکہ اس دن کو "پریزیڈنٹ ڈے" کے طور پر منایا جاتا ہے تاہم مظاہرین نے اسے "ناٹ مائی پریزیڈنٹ ڈے" کے طور پر منایا ۔

 نیویارک کے علاوہ لاس اینجلس، شکاگو ، اٹلانٹا اور واشنگٹن میں بھی صدر ٹرمپ کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسیاں ملک کو نقصان پہنچارہی ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬