21 February 2017 - 20:03
News ID: 426450
فونت
منامہ میں آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں ایک اور نوجوان کی شہادت کے بعد بحرینی عوام نے وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس نے نویدرات میں بحرینیوں پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس میں عبداللہ العجوز نامی ایک نوجوان شہید ہو گیا۔

اس واقعے کے بعد نویدرات اور المعامیر کے لوگوں نے شہید ہونے والے اس بحرینی نوجوان اور بحرین کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی تصاویر ہاتھوں میں لے کر وسیع پیمانے پر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور بحرینی انقلابیوں کی سرکوبی کی شدید مذمت کی۔آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے بحرینی مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف فروری دو ہزار گیارہ سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بحرین کے عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، جمہوریت کے قیام اور انصاف و آزادی نیز امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جبکہ آل خلیفہ حکومت، سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد سے ان مظاہرین کے خلاف مسلسل طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬