23 February 2017 - 16:35
News ID: 426492
فونت
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مغربی حکومتیں اپنے اسٹرٹیٹیجیک اور دیگر مفادت کی وجہ سے سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں یمن میں سعودی عرب کے جرائم کو انتہائی وسیع قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہےاس لئے سعودی حکام پر عالمی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ مغربی حکومتیں اپنے اسٹرٹیٹیجیک اور دیگر مفادت کی وجہ سے سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور سعودی عرب کو ایک دوست ملک قرار دے رہی ہیں۔

مغربی حکومتیں اپنے اسٹرٹیٹیجیک اور دیگر مفادت کی وجہ سے سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں

سعودی عرب یمن کے مفرور صدر منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر گذشتہ دوبرسوں سے رات و دن بمباری کررہا ہے جس کی وجہ سے دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بیشتر بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں لیکن افسوس کہ سعودی عرب کے اتنے سنگین جرائم کے باوجود یورپی ممالک سعودی حکومت کو اپنے ہتھیار فروخت کررہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعود ی عرب میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی افسوسناک صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے آل سعود حکومت کے ذریعے سعودی شہریوں کے حقوق کی وسیع پامالی قابل قبول نہیں ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬