رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی صوبے بصرہ کے سیکورٹی حکام نے الشعبیہ آئل ریفائنری پر بم دھماکے کی ایک کارروائی کو ناکام بنادیے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ دو دہشت گردوں نے ایک ٹرک میں دھماکہ خیز مواد لوڈ کیا تھا جس کے ذریعے وہ بصرہ کی الشعبیہ آئیل ریفائنری کو اڑانا چاہتے تھے لیکن سیکورٹی فورس نے دہشت گردانہ کارروائی سے پہلے ہی ان دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ادھر کربلائے معلی میں بھی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک گاڑی کوپکڑ لیا اور یوں دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔
مشرقی صوبے دیالہ کے شہر خالص کے گورنر عدی خدران نے کہا ہے کہ شہرمیں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر کار بم دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔
دریں اثنا یہ بھی اطلاعات ہیں کہ موصل کے مغرب میں امریکا داعش کی مدد کر رہا ہے۔
تلعفر میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز داعش کے زیرکنٹرول علاقے میں ایک امریکی طیارے سے چھے افراد باہر نکلے اور انہوں نے کئی پیکٹ داعش کے حوالے کئے۔
عراقی افواج کا بھی کہنا ہے کہ امریکی طیارے داعش کے لئے بستے اور پیکٹ گرارہے ہیں۔
خبروں میں کہا جارہا ہے کہ امریکی حکام کوشش کر رہے ہیں کہ محاصرے میں آئے ہوئے داعش کے عناصر کو کسی طرح محفوط مقامات پرمنتقل کردیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/