23 February 2017 - 18:27
News ID: 426498
فونت
یوکیا آمانو :
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کیے جانے پر زور دیا ہے ۔
یوکیا آمانو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کا کہنا تھا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ملکوں کے درمیان طے پانے والا جامع ایٹمی معاہدہ بدستور باقی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدہ تصور سے بھی زیادہ مستحکم ہے اور اس جیسا کوئی اور راستہ تلاش کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکہ یک طرفہ طور پر جامع ایٹمی معاہدے کو ختم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ دو طرفہ نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کے ساتھ ہونے والے معاہدہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران دعوی کیا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں قدم رکھتے ہی ایران کے ساتھ ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کو پھاڑ دیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے واضح کردیا ہے کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے کا پابند ہے تاہم امریکہ کی وعدہ خلافیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬