24 February 2017 - 20:47
News ID: 426502
فونت
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر سے حساس اداروں اور پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔
دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے علاقے منگھوپیر سے حساس اداروں اور پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

ان دہشت گردوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ برآمد کرلئے، جن میں سے افسران کے ناموں کی فہرست برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے لیپ ٹاپ ملے ہیں اور ان لیپ ٹاپ میں ان پولیس افسران کی فہرست ملی ہے جن کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جانا تھا۔

ایس ایس پی ناصر آفتاب کے مطابق جب دہشت گردوں کو گھیرا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی، جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد جو کہ ڈی ایس پی فیض شگری کے قتل اور دیگر قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے ہلاک ہوگئے۔۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬