24 February 2017 - 23:30
News ID: 426516
فونت
ناصر خان درانی:
آئی جی پی خیبر پی کے کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دشمن ممالک سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ملک میں دہشتگردی کو غیر ملکی ایجنسیاں فنڈنگ کر رہی ہیں، افغانستان کیساتھ سرحد جتنی محفوظ ہوگی، اتنا ہی امن رہے گا۔
ناصر خان درانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے حوالے سے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی کا کہنا ہے کہ داعش پاکستان میں اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

دہشتگرد افغانستان سے مہمند ایجنسی کے راستے آرہے ہیں، جنہیں فنڈنگ غیر ملکی ایجنسیاں کر رہی ہیں۔ آئی جی خیبر پی کے نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ چارسدہ اور حیات آباد حملوں کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ضرب عضب میں بچ جانے والے دہشتگرد خیبر پی کے آئے یا پھر افغانستان چلے گئے، جو دہشتگرد خیبر پی کے میں آئے تھے، انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان جانے والے دہشتگردوں کو دشمن ممالک استعمال کر رہے ہیں، دشمن ممالک سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

ملک میں دہشتگردی کو غیر ملکی ایجنسیاں فنڈنگ کر رہی ہیں، افغانستان کے ساتھ سرحد جتنی محفوظ ہوگی، اتنا ہی امن رہے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین، عدلیہ اور اسمبلی کو نہ ماننے والے مقابلے کیلئے تیار ہو جائیں، جب تک افغانستان سے متصل بارڈر محفوظ نہیں، تب تک امن نہیں ہوگا۔ پولیس ان دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬