رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ۔
اس موقع پر ناصر شیرازی نے اعجاز چوہدری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی وطن عزیز پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہے جس کا مقابلہ ملی وحدت سے ہی ممکن ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین نے اس سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر بروقت اور درست قدم اٹھایا ہے ، تحریک انصاف اس مثبت عمل میں شریک ہو گی۔
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ساتھ وفد میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات پنجاب برادر سید حسن کاظمی بھی شامل تھے ،یاد رہے مجلس وحدت مسلمین کے تحت مذکورہ اے پی سی 28 فروری کو دن 2 بجے اسلام آباد ہوٹل اسلام آباد میں ہو گی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/