26 February 2017 - 13:50
News ID: 426543
فونت
یمنی فورسز نے دارالحکومت صنعا میں ۲ کارروائیوں میں سعودی عرب سے وابستہ ۶ عناصر کو ہلاک کردیا ہے۔
یمنی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے دارالحکومت صنعا میں 2 کارروائیوں میں سعودی عرب سے وابستہ 6 عناصر کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صنعا کے علاقہ الحول میں ایک کارروائی کےدوران 2 سعودی ہلاک ہوگئے جبکہ دوسری کارروائی المدفوق علاقہ میں کی گئی جس میں 4 سعودی عناصر کو ہلاک کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ دو سال سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے لیکن وہ اس جنگ میں اپنے اہداف تک نہیں پہنج سکا البتہ اس نے اس جنگ میں 10 ہزار نہتے اور بےگناہ یمنی شہریوں کو شہید کردیا ہے جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬