26 February 2017 - 18:39
News ID: 426549
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : خیبر پختونخواہ کی حکومت اور ریاستی ادارے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں ناکام نظر آتی ہے۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے ڈیرہ اسما عیل خان کے علاقے پرویا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں ثقلین عباس ولد شہید مختار احمد (متولی)، جمیل ولد رمضان، علی رضا ولد بشیر کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ ہونے والی ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : خیبر پختونخواہ کی حکومت اور ریاستی ادارے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو تحفظ فراہم کر نے میں ناکام نظر آتی ہے۔

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ، دہشتگردی سے عوام سے لے کر اعلیٰ افسران تک کوئی محفوظ نہیں، ایک سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عوام متحدہوکر ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان پرویا میںشیعہ ٹارگٹ کلنگ واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس ناک واقع پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے اوراس موقع پر حجت الاسلام ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ ناقابل برداشت ہے۔

ریاستی ادارے شہریوں کے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ ضرب عضب اور آپریشن زد الفساد کے ہو تے ہو ئے دہشت گردی کے واقعات کارونما ہو نا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہدا کے قاتلوں کو قانون کے کٹہر ے میں لا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

حجت الاسلام عارف واحدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں آرہی اور آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں سے یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ دہشت گرد ملک میں امن کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر ایک سازش کے تحت وطن عزیز میںدہشتگردی کرکے اپنے مذمو م مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں اس لئے عوام اتحاداور باہمی رواداری و بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں۔ پورا ملک بد امنی کی تصویر بنا ہوا ہے اس لئے اب وقت ہے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے کیونکہ جب تک دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہاکہ اسلام رواداری، برداشت، تحمل اور امن کا مذہب ہے اور اقلیتوں سے بھی حسن سلوک کا درس دیتاہے ۔ اس موقع پر انہوںنے علمائے کرام اور قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس نازک صورتحال کے پیش نظر رواداری، بھائی چارے اور وحدت کا درس دیں تاکہ ملک میں باہمی محبت و روداری کو فروغ دےکر امن و استحکام قائم کیا جاسکے۔ بعد ازاں انہوں نے مذکورہ واقعات میں شہدا ءکےلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬