رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام ہمارا عزم’’خوشحال اور سرسبز پاکستان‘‘ کے عنوان سے شجر کاری مہم کا آغاز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کلب کے سامنے پودا لگا کر کیا۔ اس موقعہ پر مختلف سکولوں کے بچے اورمذہبی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام راجہ ناصر عباس نے ملک کو آلودگی سے بچانے اور صحت افزا ماحول کو یقینی بنانے کے لیے شجر کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ اس مہم کے دوران اسلام آباد میں ایک ہزار اور ملک بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا اس مہم کو قومی مہم میں بدلنے کی ضرورت ہے۔انتہا پسندی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تجاویز و آرا کے تبادلے اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق گفت و شنید کے لیے ایم ڈبلیو ایم نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا جو 28فروری کواسلام آباد میں ہو گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/