26 February 2017 - 23:16
News ID: 426556
فونت
کو نسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے امریکہ میں اسلاموفوبیا کی لہر میں اضافے کی بابت خبر دار کیا ہے۔
اسلام فوبیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہافنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ سی اے آئی آر  کے ایک رہنما کورے سیلر نے کہا کہ امریکی حکام  ملک میں اسلاموفوبیا میں اضافے اور مساجد پر حملوں کے تعلق سے انتہا ئی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف تعصب میں اضافہ ہوا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کو اس معاملے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے امریکہ میں اسلامو فوبیا میں اضافہ ہوا ہے اور مساجد پر حملے تیز ہوگئے ہیں۔

 امریکی یونیورسٹیوں میں بھی مسلم طلبہ کو متعصابہ سلوک اور حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 شہری حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور اقدامات کو ملک میں اسلامو فوبیا میں اضافے کی اصل وجہ قرار دیا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬