رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں اور حال ہی میں شروع کیا گیا آپریشن ردالفسار ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جراٗت کی نئی تاریخ رقم کی ہے اور پاک افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہبازشریف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کےمکمل خاتمے کی بات ایسے عالم میں کہی ہے کہ جب پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کی حکومت تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی جس کی وجہ سے پنجاب اس وقت تکفیری دہشتگردوں کا مرکز بن گیا ہے اور پورے پاکستان میں دہشتگردی پنجاب سے آپریٹ ہو رہی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰