27 February 2017 - 13:35
News ID: 426564
فونت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے شہرحمص میں ہونے والے خودکش دھماکوں اور بی گناہ لوگوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی
بہرام قاسمی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تكفيری دہشتگرد گروہوں كے ہولناک جرائم كی مذمت كرتے ہوئے شامی قوم اور حكومت كے ساتھ يكجہتی كا اظہار كيا.

انہوں نے كہا كہ يقينا دہشتگردوں كی ايسی كارروائيوں كا واحد مقصد شام میں امن عمل كو متاثر كرنا ہے مگر شامی قوم اور امن عمل ميں شريک تمام فريقين كو ايسی سازشوں سے ہوشيار رہنا ہوگا.

ہفتہ كے روز حمص كے علاقے المحطۂ اور الغوطہ ميں واقع دو سيكورٹی مراكز پر تكفيری دہشتگردوں كی جانب سے 6 ہولناک خودكش دھماكے کئے گئے جس كے نتيجے ميں دو شامی كمانڈر سميت 42 افراد جاں بحق ہوگئے.ان ہولناک دھماكوں كی ذمہ داری تكفيری دہشتگرد گروپ فتح الشام فرنٹ نے قبول کی جس كا پرانا نام النصرہ فرنٹ تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬