28 February 2017 - 13:10
News ID: 426584
فونت
سلامی تحریک کے پارلیمانی لیڈر کی وفات پر اندرون بیرون ملک سے علماء کرام و شخصیات کے تعزیتی پیغامات جاری کیں ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان محمد علی شیخ کے انتقال پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے صوبائی صدور و مرکزی رہنماؤں کی جانب سے گہرے غم کا اظہار کیا گیا ۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی و مرکزی رہنما ڈاکٹر حجت الاسلام شبیرحسن میثمی مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل حسنین مہدی،مرکزی سکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ کی جانب سے تعزیتی بیان میں محمد علی شیخ کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سبطین حیدر سبزواری و نائب صدر جناب سید سکندر نقوی کی جانب سے بھی تعزیتی بیان جاری کیا گیا اور مرحوم کے لواحقین کے صبر کے لئے دعا کی ۔

شیعہ علماء کونسل سندھ کئ صدر حجت الاسلام ناظر عباس تقوی،جنرل سکریٹری حجت الاسلام اسد زیدی نائب صدر حجت الاسلام مولانا محدم علی جروار ،مولانا جعفر سبحانی کی جانب سے بھی محمد علی شیخ کی وفات کو قومی نقصان کہا گیا اور ان کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صدر مولانا اکبر حسین زاہدی و صدر خیبر پختونخواہ  شیعہ علماء کونسل مولانا حمید حسین امامی کی جانب سے بھی محمد علی شیخ کی وفات پر ان کے اہل خانہ تنظیمی کارکنان کے لئے صبراور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان گلگلت بلتستان کے صدر آغا عباس رضوی ممبراسلبلی اسلامی تحریک پاکستان کیپٹن سکندر،کیپٹن شفیع،خاتون ممبر ریحانہ عبادی  کا کہنا تھا کہ مرحوم کی وفات صرف گلگت بلتستان کا نہیں پوری قوم کا نقصان ہے پاکستان بھر میں کارکنان ان کی وفات پر غمگین ہیں ۔

شیخ محمد علی شیخ کی وفات پر ملک بھر سے علماء کرام عمائدین بیرون ملک سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم مشہد و نجف اشرف عراق کے مسئولین کی جانب سے بھی غم کا اظہار کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬