02 March 2017 - 11:56
News ID: 426624
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : جو طاقتیں مسلم ممالک کو ایک دوسرے سے دور کرنا چاہتی ہیں ہمیں ان سے دور ہونے کی ضرورت ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کانفرنس کے انعقاد کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے اس خطے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ خطے کی ترقی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا ۔ علاقائی سالمیت اور اقتصادی خوشحالی کی راہ میں یہ کانفرنس ایک اہم سنگ میل ہے۔ خطے سمیت پوری دنیا کو درپیش چیلنجز میں انتہا پسندی سر فہرست ہے جسے مل کی ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔دہشت گردی کے خلاف مستقل بنیادوں پر تعاون کیا جانا چاہیے ۔توانائی کے معاملے میں باہمی تعاون پاکستان کو بہت ساری مشکلات سے نکلنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر مغرب سے مشرق کی جانب شروع ہو چکا ہے۔عالمی طاقتیں کرائے کے غنڈوں کے ذریعے خطے کو بدامنی کا شکار بنانا چاہتے ہیں تاکہ ترقی و استحکام کا رستہ روکا جا سکے۔ خطے کے ممالک باہمی رابطوں کو مضبوط کر کے ان استعماری طاقتوں کے عزائم خاک میں ملا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیادوں پر تعلقات کو مزید وسعت دینا ہو گی۔دہشت گردی کی روک تھام کے لیے خطے کے مختلف ممالک میں ہم آہنگی انتہائی اہم ہے۔پڑوسی ممالک میں کسی بھی قسم کا انتشار ہمارے داخلی معاملات پر بھی براہ راست متاثر ہو سکتا ہے ۔ہم اس کے کسی طور متحمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو طاقتیں مسلم ممالک کو ایک دوسرے سے دور کرنا چاہتی ہیں ہمیں ان سے دور ہونے کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس نے کہا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبہ ہمارے معاشی استحکام کا ضامن ہے۔اس کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کر برداشت نہ کی جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬