عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے داعشی دہشت گردوں کے شام فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش کے اہم سرغنہ اور غیر ملکی عناصر، مغربی موصل کے ذریعے شام بھاگنے کی غرض سے محفوظ راستے بنانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق، عراقی فوج کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل عثمان الغانمی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں صرف عراقی سیکورٹی فورس شریک ہیں جن میں، فوج، پولیس اور عوامی رضاکار فورس کے جوان شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی موصل میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن بدستور جاری ہے تاہم عام شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر، فوج انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہے۔
داعش کے دہشت گرد عراقی فوج کے مقابلے میں ، عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے