03 March 2017 - 18:00
News ID: 426640
فونت
علاء الدین بروجردی:
ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے بیان کیا : ہم مصر کے ساتھ اقتصادی تعلقات سمیت سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
علاء الدین بروجردی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے تہران میں تعینات ہونے والے مصر کے دفتر تحفظ مفادات کے سربراہ یاسر عثمان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا : خطے میں مزاحمتی فرنٹ کی بدولت دہشتگردوں کو سنگین شکست ہوئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : خطے میں مزاحمتی فرنٹ کی جانفشانی سے حالیہ فتوحات نے دہشتگرد گروپوں کی حمایت کرنے والوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔

انہوں نے ایران اور مصر کے درمیان قریبی تعلقات اور اہم پوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : علاقائی مسائل کےحل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون تعمیری کردار ادا کر رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات میں فروغ دینے کے لیے پارلیمانی تعلقات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ایرانی سینئر رکن مجلس نے کہا : ہم مصر کے ساتھ اقتصادی تعلقات سمیت سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

اعلی مصری سفارتکار نے کہا : دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور مذہبی مشترکات موجود ہیں ایران اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑهانے کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬