‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2017 - 19:18
News ID: 426674
فونت
اسٹیفن ڈی مستورا :
شامی حکومت اور مخالف گروہوں کے درمیان ۸ مہینے تعطل کے بعد جنیوا میں امن مذاکرات کا اگلا دور رواں مہينے كے آخر ميں ہوگا۔
اسٹیفن ڈی مستورا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوئٹرزلينڈ كے شہر جنيوا ميں شام امن مذاكرات كے اختتام كے موقع پراقوام متحدہ كے ايلچی برائے امور شام اسٹیفن ڈی مستورا نے كہا كہ ہم ان مذاكرات ميں ايک واضح ايجنڈے پر پہنچے ہيں.

انہوں نے صحافيوں كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے کہا كہ شام امن مذاكرات كا اگلا دور رواں مہينے كے آخر ميں ہوگا.

انہوں نے مزيد كہا كہ امن مذاكرات كے اگلے دور ميں حكومت اور حکومت مخالف وفود كے مابین پھر سے مذاكرات ہوں گے اور اس باردہشتگردی كے مسئلے پر بھی بات چيت ہوگی.

يو اين ايلچی نے کہا كہ شام امن مذاكرات كی ٹرين پٹری پرآگئی ہے اور اس عمل كو آگے بڑھانے كے لئے مضبوط عزم كی ضرورت ہے.

واضح رہے اقوام متحدہ ميں تعينات شام كے مندوب بشار الجعفری جنيوا مذاکرات ميں شامی حكومت كے وفد كی سربراہی كر رہے تھے جبكہ نصرالحريری شام كے مخالفين وفد كے سربراہ تھے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬