‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2017 - 23:28
News ID: 426677
فونت
میجر جنرل حسین سلامی:
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے شهید محمد سعید محققی کی تشییع جنازہ میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس طرح کے پرگراموں میں عوام کی شرکت اس بات کی نشانی ہے کہ وہ آج بھی شھداء اور استقامت کے عھد و پیمان پر باقی ہیں ۔
ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے شهید محمد سعید محققی کی تشییع جنازہ کے پروگرام میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : ایرانی عوام ، انقلاب اسلامی کے اقدار کے تحفظ اور شہداء کے خون کی پاسداری میں اپنے عھد و پیمان پر باقی ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک میں امن و سلامتی اور ترقی و پیشرفت شہداء کے پاک خون کی مرہون منت ہے ، ایرانی قوم نے آٹھ سال دفاع مقدس میں انقلاب اسلامی اور ملک کا بھر پور دفاع کیا کہا: ایرانی قوم آج بھی انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی جانب استقامت اور پائداری کے ساتھ رواں دواں ہے ۔

جنرل سلامی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہماری سعادت و کامیابی کا راستہ دشمن کی موجودگی میں جھاد اور شھادت کی گلیوں سے گزرتا ہے کہا: معاشرہ میں شھیدوں کی موجودگی اس بات کی یاد دہانی ہے کہ امنیت ، عزت ، اقتدار ، افتخار اور ترقی تمام کی تمام خون شھداء کے مرھون منت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں منزل تک شھداء کے بلند اھداف و مقاصد کی پیروی کرنی چاہئے اور انقلاب اسلامی ایران کے اقداروں کی بہ نبست وفادار رہنا چاہئے ۔

جنرل سلامی نے تاکید کی : شھیدوں کا اس قدر احترام اور استقبال معاشرے میں ان کی اھمیت کا بیان گر ہے نیز موجودہ نسل میں جھاد اور شھادت کی ثقافت منتقل کرنے میں موثر ہے ۔

انہوں نے کہا: شہداء کی تشییع جنازہ میں عوام کی بھر پور شرکت اس بات کا مظہر ہے کہ عوام  شہداء کے خون اور اسلامی انقلابی اقدار کے تحفظ کے عھد و پیمان پر باقی ہے اور دشمن کی سازشوں کے مقابل استقامت کے ساتھ کھڑی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬