04 March 2017 - 19:14
News ID: 426672
فونت
عراق کے شہر موصل پر امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں متعدد عام شہری مارے گئے ہیں۔
امریکن فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے، نبی شیث نامی علاقے میں رہائشی مکانات کے قریب بارود سے بھری ایک گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں چودہ عام شہری جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کا تعلق تین مختلف گھرانوں سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل شہر میں داعشی دہشت گردوں کے اہم فوجی اڈے کو بمباری کرکے تہس نہس کردیا گیا ہے۔جند الخلافہ نامی اس اڈے پر حملے کے دوران، داعش کے سات  بڑے سرغنے بھی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے چار کا تعلق سعودی عرب سے بتایا جاتا ہے۔

صوبہ نینوا کے علاقے ابوحمزہ میں بھی عراقی فضائی کی بمباری کے نتیجے میں میں داعش کا بم دھماکوں کا ماہر دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔

عراقی فوج نے دواسہ، دندان اور عکیدات نامی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کو میزا‏ئلوں سے نشانہ بنایا ہے، اس حملے میں کم سے کم سولہ داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ نو کار بموں، اسلحے کے  ایک گودام اور ایک جاسوس طیارے کو تباہ کردیا گیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬