05 March 2017 - 16:35
News ID: 426695
فونت
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان:
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے جارح سعودی حکومت کے ساتھ مشروط مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
تحریک انصار اللہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اتوار کے روز مستقبل میں کسی بھی قسم کے مذاکرات کے لئے جارحیت اور ظالمانہ محاصرے کے خاتمے کی شرط عائد کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ہمارا مضبوط موقف ہے کہ مسقط میں آئندہ دور کے مذاکرات کے لئے جس کے بارے میں دستخط بھی کئے گئے ہیں۔

جمعے کے روز یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد نے بھی تاکید کی ہے کہ مذاکرات کے لئے کوئی اقدام عمل میں نہیں لایا گیا ہے اور میدانی و سیاسی قرائن و شواہد سے صورت حال کے خطرناک ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولدالشیخ کے حالیہ مذاکرات میں سعودی عرب کے لئے ان کی جانبداری کی نشاندہی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر سعودی اتحاد کے جاری حملوں میں اب تک اڑتیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور اس ملک کی اسّی فیصد بنیادی تنصیاب بھی تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ یمن پر جارحیت کے نتیجے میں صرف اس ملک کے عوام خاص طور سے عورتوں اور بچوں کو زیادہ نقصانات اور مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب اور ان کے حامیوں کی جانب سے جاری خلاف ورزیوں کی بنا پر اب تک مذاکرات کا بھی کوئی خاطرخواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬