‫‫کیٹیگری‬ :
07 March 2017 - 20:00
News ID: 426723
فونت
آیت اللہ احمد جنتی :
خبرگان رہبری کونسل کے سربراہ نے کہا : ہمیں اس بات کا یقین رکھنا چاہئے کہ امریکا اور بڑی طاقتیں ایرانی عوام کی دشمن ہیں۔
آیت اللہ احمد جنتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ماہرین اسمبلی کے سربراہ آیت اللہ احمد جنتی نے ایران کے ماہرین اسمبلی کے پانچویں دور کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ایران کے خلاف امریکی دشمنی در اصل اسلام کے خلاف دشمنی ہے اس لئے ملک میں امریکہ کے ساتھ دوستی کرنے پر کسی طرح کے تبصرہ سے اجتناب کرنا چاہیئے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ایرانی عوام سے امریکا کی عداوت اور دشمنی ایک اہم مسئلہ ہے کبھی بھی امریکا پر اعتماد نہیں کرنا چاہیئے اور نہ ہی اس سے کسی طرح کی مدد لینے کی فکر کرنا چاہیئے ۔

خبرگان رہبری کونسل کے سربراہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہمیں اس بات کا یقین رکھنا چاہئے کہ امریکا اور بڑی طاقتیں ایرانی عوام کی دشمن ہیں۔

انہوں نے ایرن میں ہونے والے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ملک میں آئندہ منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت اور ملک کی مصلحت پر خاص توجہ دینی چاہئے۔

آیت اللہ احمد جنتی نے کہا : آئندہ انتخابات میں ایسے شخص کا انتخاب کرنا چاہئے جو ملک کا خیرخواہ ہو اور ملک کی مصلحت کے لئے خدمات سرانجام دے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : آئندہ صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر اپنی تاریخی شرکت کو یقینی بنا کر ملک کی مصلحت کے لئے باصلاحیت شخص کا انتخاب کریں۔

خبرگان رھبری کونسل کے سربراہ نے قائد انقلاب اسلامی اور ولایت فقیہ کو ریاست ایران کے نظام کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے وضاحت کی : اللہ کا شکرگزار ہیں کہ بانی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کی رحلت کے بعد ہمیں ایسا رہبر اور رہنما عنایت کیا جو لائق اور باصلاحیت ہیں اور جنہوں نے امام خمینی (رح) کے مقاصد کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیا ہے۔

آیت اللہ احمد جنتی نے انقلابی رہنے اور انقلابی طریقے سے عمل کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : انقلابی ہونے کا مطلب اصل اسلام کی پیروی کرنا، اسلامی اقدار کا دفاع کرنا ، جہاد فی سبیل اللہ اور ملک کے اندر اور باہر کے دشمنوں کے مقابلے میں واضح اور ٹھوس موقف اپنانا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۰۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬