07 March 2017 - 19:14
News ID: 426729
فونت
شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے مشرقی حلب میں اسٹریٹیجک علاقے الصلمہ اور دو قصبوں کو آزاد کرالیا ہے۔
شامی فوجی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رویٹرز نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف  پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ حلب کے الخفسہ واٹر پمپ کے قریب خود کو پہنچادیا ہے۔

اس دوران شامی فوج نے اسٹریٹیجک علاقے الصلمہ اور دو دو قصبوں کوبھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔الخفسہ واٹرپمپ حلب شہرکے مشرقی علاقے کو پانی سپلائی کرنےوالا سب سےاہم ذریعہ ہے جو داعش کے قبضے میں ہے۔

داعش نے رواں سال سترہ جنوری سے مشرقی حلب کے علاقوں کے باشندوں کے لئے پانی کی سپلائی کاٹ دی ہے۔

یاد رہے کہ شامی فوج نے اس سال جنوری کے وسط میں ایک بڑا آپریشن کرکے مشرقی حلب کو دہشت گرد گروہوں کے قبضے سے واپس لے لیا تھا۔

شامی فوج نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبہ حلب کے مشرق میں دسیوں قصبوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کیا ہے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬