07 March 2017 - 19:02
News ID: 426725
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے، دنیا میں ایٹمی سیفٹی کو ترقی دینے اور فنی خدمات کی فراہمی میں آئی اے ای اے کے موثر کردار کو ضروری قرار دیا ہے۔
 محمد رضا نجفی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ایران کے مستقل مندوب محمد رضا نجفی نے عالمی ادارے پر زور دیا کہ وہ دنیا میں ایٹمی سیفٹی کے ارتقا اور خدمات کی فراہمی کی غرض سے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو مربوط بنانے میں موثر کردار ادا کرے۔

ایران کے مستقل مندوب اور گروپ ستتر کے چیرمین محمد رضا نجفی کا کہنا تھا کہ ایٹمی سیفٹی کے اعلی معیاروں پر عملدرآمد کا اطیمنان حاصل کرنا رکن ممالک کی ذمہ داری ہے جبکہ ایٹمی سیفٹی کی تقویت کے لیے تمام رکن ملکوں کے درمیان تعاون سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ گروپ ستتر میں شامل ترقی پذیر ممالک ایٹمی سیفٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے آئی آے ای اے سے تعاون کے خواہاں ہیں۔

محمد رضا نجفی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ، ایٹمی سیفٹی، ریڈیو تھراپی اور تابکاری اثرات کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے رکن ملکوں کو تربیت فراہم کرنا، آئی اے ای اے کی ذمہ داری ہے۔قابل ذکر ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس پیر سے ویانا میں شروع ہوگیا ہے جس میں بورڈ آف گورنر کے پینتیس رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬