‫‫کیٹیگری‬ :
07 March 2017 - 18:59
News ID: 426724
فونت
اقوام متحدہ:
تہران میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے، پناہ گزینوں کے حوالے سے ایران کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔
سوانکا دانا پالا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممرکزی ایران کے شہر یزد میں افغانستان کے بارے میں چوتھی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ، سوانکا دانا پالا نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کو سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ایران کا قابل قدر اقدام ہے۔

انہوں نے ایران میں مقیم افغان پناہ گزینوں کے لیے میڈیکل بیمے کی فراہمی کے منصوبے کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، افغان مہاجرین کی نئی نسل کو اپنی تہذیبی اور ثقافتی اقدار سے روشناس کرانا اس کانفرنس کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

تہران میں متعین افغانستان کے سفیر نصیر احمد نور نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت ایران میں تقریبا تین ملین افغان مہاجرین مقیم ہیں اور انہیں بے مثال خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بہترین خدمات کی فراہمی، ایرانی عوام کے احساس ذمہ داری اور انسان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬