07 March 2017 - 22:05
News ID: 426740
فونت
سید سرفراز نقوی :
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا : زندہ قومیں وہ ہوا کرتی ہیں جو اپنے شہداء کی یاد اور جذبہ شہادت کو معاشرہ میں فروغ دیتی ہیں ۔
سید سرفراز حسین نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں کارکنان سے خطاب میں کہا کہ 7 مارچ اس شہید راہ حق کی شہادت کا دن ہے کہ جس کے پاکیزہ خون کی بدولت اس ملت میں بیداری و تحرک موجود ہے۔

انہوں نے کہا : شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ایک فرد نہیں ایک تنظیم و تحریک کا نام ہے، جن کی ہمہ جہت شخصیت آج بھی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، شہید نے تمام تر مشکلات، وسائل کی کمی کے باوجود نام نہاد سپر پاورز کے سامنے قیام کیا اور شہید کی شجاعانہ شہادت یہ درس دیتی ہے کہ جب ملت کو خون کی ضرورت ہو عزت کا شعار بلند کرتے ہوئے ملت کیلئے جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہئے۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں وہ ہوا کرتی ہیں جو اپنے شہداء کی یاد اور جذبہ شہادت کو معاشرہ میں فروغ دیتی ہیں، 7 مارچ شہداء کے ذکر کو زندہ کرنے کا دن ہے، عاشقان شہید، رفقا شہید کیلئے 7 مارچ تجدید عہد کا دن ہے اور یہ عہد کریں کہ اے شہیدِ بزرگوار تیرے راستے، فکر اور نظریہ کو زندہ رکھیں گے اور جو استعمار دشمنی کا علم اور اسلام کی سربلندی کا پرچم جو شہید نقوی نے بلند کیا ہم وارثین شہید ہونے کے ناطے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی تمام طبقات سے وابستہ افراد کیلئے مشعل راہ ہیں، آپ الہی ٰ اقدار کا سرچشمہ، پاکستانی معاشرے کے نوجوان کیلئے نمونہ عمل اور انقلابی سوچ کے حامل افراد کیلئے قطب نما کی حیثیت رکھتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬