08 March 2017 - 15:02
News ID: 426745
فونت
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے دینی مدارس کے طلبہ، بچوں کو مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں کی ترغیب دلا رہے ہیں۔
افغان بچے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے نائب وزیر داخلہ نجیب دانش کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دشمن، بچوں اور نوجوانوں کو دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور اب تک متعدد بچوں کو گرفتار کی بھی کیا جا چکا ہے۔

 اس سے قبل افغانستان کی وزارت داخلہ نے ملک میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد متعدد بچوں اور نوجوانوں کو گرفتار کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔

افغان وزرات داخلہ کا کہنا تھا کہ ان بچوں اور نوجوانوں نے حملوں سے پہلے ہی خود کو سیکورٹی فورس کے حوالے کر دیا تھا۔

افغان بچوں اور نوجوانوں کو دہشت گردی کی تربیت دیئے جانے کی خبریں ایسے وقت میں منظر عام آئی ہیں کہ جب اس سے پہلے، افغانستان کے رکن پارلیمنٹ حفیظ منصور نے ملکی یونیورسٹیوں کے بعض اساتذہ کے ذریعے وہابیت کی ترویج کے بارے میں سخت خبر دار کیا تھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬