10 March 2017 - 23:57
News ID: 426802
فونت
قاضی احمد نورانی:
کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر کونسل کے عہدیداران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کراچی کے صدر نے کہا کہ کراچی کے چھ اضلاع سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران سالہا سال سے منعقد ہونے والے میلاد کے اجتماعات کو روکنے کی جسارت کررہے ہیں۔
قاضی احمد نورانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ اپنی انتظامیہ کو ایسے اقدامات سے روکیں جن سے صوبے میں بدامنی پیدا ہونے کا خدشہ ہو، محافل اور میلاد کے اجتماعات سالہا سال سے ہو رہے ہیں، جمعیت علماء پاکستان کے تحت یوم صدیق اکبر کی مناسبت سے سندھ بھر میں اجتماعات منعقد ہوں گے، جبکہ جمعہ 17 مارچ کو کالا اسکول نیو کراچی 5-D میں عظیم الشان عظمت مصطفےٰ و شان اولیاء کانفرنس منعقد ہوگی۔

یہ باتیں جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر اور المصطفےٰ نعت کونسل کے چیئرمین علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے اپنی رہائش گاہ پر کونسل کے عہدیداران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اجلاس میں کونسل کے صدر صوفی منظور احمد چشتی، جنرل سیکریٹری اسرار احمد، بانی وائس چیئرمین محمود علی قادری، محمد اسحاق اویسی، فرید خان اور کلو بھائی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

 قاضی احمد نورانی صدیقی نے اپنے خطاب میں اس امر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت تحفظ مزارات کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے بجائے دینی اجتماعات پر قدغن لگا رہی ہے، کراچی کے چھ اضلاع سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران سالہا سال سے منعقد ہونے والے میلاد کے اجتماعات، محافل نعت و وعظ اور دیگر دینی محافل کو روکنے کی جسارت کر رہے ہیں۔

شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعہ 17 مارچ کو ہونے والی کانفرنس فقیدالمثال ہوگی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬