11 March 2017 - 23:38
News ID: 426823
فونت
شام کے شہروں رقہ اور دیرالزور میں امریکا کی قیادت والے نام نہاد اتحاد کے طیاروں کے حملوں میں کم سے کم اٹھائیس عام شہری جاں بحق ہو گئے-
 بمباری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اتحاد کے طیاروں نے شام کے شہر رقہ کے مضافاتی گاؤں حمرہ بلا اسم پر بمباری کر دی جس میں کم سے کم چار افراد مارے گئے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے - اطلاعات ہیں کہ امریکی اتحاد کے طیاروں نے مشرقی رقہ میں المرعید اسکول پر چار مرتبہ بمباری کی جس کے نتیجے میں پورا اسکول تباہ ہوگیا- جمعے کو بھی امریکی اتحاد کے طیاروں نے رقہ شہر پر بمباری کی تھی جس میں چوبیس عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے جن میں آٹھ بچے اور چھے خواتین شامل ہیں-

بتایا جاتا ہے کہ ان حملوں میں داعش کے بھی چھے عناصر ہلاک ہوئے ہیں- امریکی اتحاد کے طیاروں نے شام کے شہر دیرالزور کے مضافاتی علاقوں پر بھی بمباری کی-

اس درمیان شام سے متعلق انسانی حقوق کے مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ رقہ اور دیرالزور میں کرد ملیشیا اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے-

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ کرد ملیشیا نے مطب نامی گاؤں کی جانب پیش قدمی کی- دوسری جانب حماہ میں شامی فوج نے اسلحہ اور گولہ بارود سے بھرے ہوئے ایک ٹرک کو پکڑ لیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬