12 March 2017 - 11:20
News ID: 426831
فونت
سید اسد عباس نقوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات نےکہا : دمشق میں ۴۰ سے زائد زائرین کی شہادت استعماری کیمپوں میں پلے دہشتگردوں کی کارستانی ہے ۔
سید اسد عباس نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے شام میں حضرت سکینہ بنت الحسین (ع) کے مزار کے قریب بم دھماکوں کی پُرزور مذمت کی ہے۔

لاہور میں ضلعی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد نقوی کا کہنا تھا امریکی فوجیں اترنے کے بعد عراق و شام میں انبیاء کرام، اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کے مزارات دہشتگردوں کا مسلسل ٹارگٹ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دمشق میں 40 سے زائد زائرین کی شہادت استعماری کیمپوں میں پلے دہشتگردوں کی کارستانی ہے، مسلم ممالک مقامات مقدسہ کے تحفظ کیلئے مشترکہ اقدامات کریں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے اسلامی مقامات مقدسہ پر حملوں کا نوٹس لیں، مغربی ممالک دہشتگردوں کی فنڈنگ بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنت البقیع کی مسماری سے شروع ہونیوالی مقامات مقدسہ کی تباہی کی آگ پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اورعالمی امن کیلئے خطرہ ہے، اسے بروقت قابو نہ کیا گیا تو دنیا میں خانہ جنگی پھیل سکتی ہے جس کا زیادہ نقصان مغرب اور استعماری قوتوں کے آلہ کار مسلم حکمرانوں کو ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬